0
Sunday 6 Mar 2011 17:05

افغانستان میں بچوں نے خودکش حملوں کا کھیل کھیلنا شروع کر دیا

افغانستان میں بچوں نے خودکش حملوں کا کھیل کھیلنا شروع کر دیا
لندن:اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی نے نہ صرف عالمی برادری کو  متاثر کر کے رکھ دیا ہے بلکہ اس نے معصوم ذہنوں کو بھی بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک افسوسناک فوٹیج نے سب کو ہلا کر رکھدیا ہے۔ 
اس فوٹیج سے محسوس ہوتا ہے کہ خودکش حملہ آور، بچوں کے آئیڈیل بن گئے ہیں۔ جس میں کم عمر معصوم افغان بچے خودکش حملہ آور کا کھیل کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ اس فوٹیج میں ایک کم عمر بچہ خودکش حملہ آور کے انداز میں ملبوس ہے۔ اور ایک مشن پر روانہ ہونے والے حملہ آور کی طرح اپنے دوستوں سے ہاتھ ملاتا اور گلے ملتا ہے۔ اس کے بعد ایک سفید لباس میں ملبوس فرد جسے ممکنہ طور پر سیکورٹی اہلکار دکھایا گیا ہے اسے روکنے کی کوشش کرتا ہے، تاہم یہ خودکش حملہ آور اس کی بات نہیں مانتا اور ایسی اداکاری کرتا ہے جیسے اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ دھماکے کا منظر پیش کرنے کیلئے سارے بچے دھول مٹی اڑاتے ہیں جس سے بم پھٹنے جیسا منظر سامنے آتا ہے۔
یہ فوٹیج حال ہی میں انٹرنیٹ پر لوڈ کی گئی ہے۔ جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے افغانستان کے علاقے خوست میں فلمایا گیا ہے۔ اس فوٹیج کے بارے میں بچوں کے تحفظ کی تنظیموں نے نہایت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خودکش حملہ آور کم عمر بچوں کے آئیڈیل بن گئے ہیں۔ اور وہ انہیں ناپسند کرنے کے بجائے ان جیسا ہی بننا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 57903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش