0
Monday 7 Nov 2016 22:42

گلگت بلتستان میں فرقہ واریت نون لیگ کے سیاسی باپ ضیاءالحق کے دور میں پھیلائی گئی، سعدیہ دانش

گلگت بلتستان میں فرقہ واریت نون لیگ کے سیاسی باپ ضیاءالحق کے دور میں پھیلائی گئی، سعدیہ دانش
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ دیکھ کر صوبائی حکمرانوں کے ہوش اُڑ گئے ہیں۔ جی بی کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ کرکے پاکستان پیپلزپارٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرنے والی واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر وزیراعلٰی گلگت بلتستان حواس باختہ ہوگئے ہیں، اس لئے وہ پیپلز پارٹی پر فرقہ واریت کا الزام لگا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے، جو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر عوام کی بات کرتی ہے اور پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے اس فرقہ وارانہ جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کالعدم جماعتوں کی سپورٹ اور ان کی رہنماوں کے فتووں سے اقتدار میں آنے والے لوگ پیپلز پارٹی پہ الزام لگانے سے پہلے اپنے گریباں میں جھانکیں، ان کا اپنا دامن فرقہ واریت اور تعصب سے داغ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فرقہ واریت نون لیگ والوں کے سیاسی باپ ضیاءالحق کے دور میں پھیلائی گئی، جس کو صاف ہماری حکومت نے کیا۔
خبر کا کوڈ : 581795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش