0
Tuesday 22 Nov 2016 20:17

سعودی حکام نے خواجہ سراﺅں کیلئے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی

سعودی حکام نے خواجہ سراﺅں کیلئے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی
اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے ایک اور متنازعہ فیصلہ کرتے ہوئے خواجہ سراﺅں کے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایک پاکستانی نجی نیوز چینل کے مطابق سعودی حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ خواجہ سراﺅں کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں سعودی حکام نے تمام ٹریول ایجنٹس کو خواجہ سراﺅں کے پاسپورٹ وصول نہ کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پر پابندی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں قائم سعودی قونصل جنرل نے خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ خواجہ سراؤں کو عمرہ کیلئے ویزے جاری نہ کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 585843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش