0
Wednesday 16 Mar 2011 13:38

بحرین میں نہتے اور پرامن مظاہرین کے کیمپ پر پولیس نے دھاوا بول دیا، شدید فائرنگ اور آنسو گیس کا آزادانہ استعمال

بحرین میں نہتے اور پرامن مظاہرین کے کیمپ پر پولیس نے دھاوا بول دیا، شدید فائرنگ اور آنسو گیس کا آزادانہ استعمال
 مناما:اسلام ٹائمز۔بحرین کے دارالحکومت مناما میں ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف کیمپ لگائے نہتے اور پرامن مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور انہیں منتشر کر نے کے لئے آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔ سینکڑوں افراد ایمرجنسی کی پروا کیے بغیر مناما کے پرل اسکوائر پر جمع ہیں اور مظاہرے کر رہے ہیں۔ آج صبح ہنگاموں پر قابو پانے والی خصوصی پولیس فورس نے پرامن مظاہرین پر حملہ کر دیا اور ان کے خلاف آنسو گیس استعمال کی۔ بحرین میں گزشتہ روز ہی حکومت نے تین ماہ کے لیے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ مناما میں سرکاری ٹی وی کے مطابق شاہی فرمان میں سیکیورٹی فورسز کو ملک کا انتظام سونپا گیا ہے، تاکہ وہ ملک اور شہریوں کے تحفظ کیلیے ہر ممکن ضروری اقدامات کریں۔ شاہی فرمان کل سے ہی ملک کے تمام حصوں میں فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بحرین میں مظاہرین کے خلاف کارروائی شروع، مناما اسکوائر سے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دئیے گئے، جھڑپوں کے بعد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی۔ عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز خلیج تعاون کونسل فورس کے سعودی عرب کے فوجی کی ہلاکت کے بعد بحرین کی حکومت نے مظاہرین کے خلاف آج علی الصبح بھرپور کارروائی کا آغاز کیا۔ مناما کے مرکزی اسکوائر پر قائم مظاہرین کے کیمپوں کو اکھاڑنے کیلئے ان پر فائرنگ اور آنسوں گیس کے گولے پھینکے گئے، اور مظاہرین مجبوراً کاروں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ اس دوران دھماکے بھی سنے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مناما اسکوائر سے دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ مظاہرین کے ایک گروپ نے جاتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دی۔ بحریں خلیج تعاون کونسل کی فورس کی آمد پر امریکا نے محتاط ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ بحرین میں صبر و تحمل سے کام لے۔ 
ادھر کل بحرین میں مارشل لاء نافذ کر کے تین ماہ کیلئے ایمرجنسی لگا دی گئی۔ امریکا نے کہا ہے کہ مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔ شاہی فرمان کے مطابق اگلے تین ماہ کے لئے ملک کا انتظام سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت فورسز کو شہریوں اور املاک کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں، تاہم ملک مین ایمرجنسی کے نفاذ کے باجود ہزاروں افراد نے ملک میں خلیجی ممالک کی افواج کی آمد کے خلاف مناما میں سعودی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 59862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش