0
Thursday 17 Mar 2011 17:21

شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملہ، 40 افراد ہلاک متعدد زخمی

شمالی وزیرستان، امریکی ڈرون حملہ، 40 افراد ہلاک متعدد زخمی
میران شاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جرگے پر ڈرون حملے میں چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ تیرہ افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں نیو اڈہ کے مقام پر امریکی جاسوس طیاروں نے ایک کمپاوٴنڈ پر چھ میزائل داغے۔ اس احاطہ میں مداخیل وزیر قبائل کے درمیان جائیداد کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا۔ حملے میں چالیس افراد ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد دتہ خیل جانے والی مرکزی شاہراہ بند کر دی گئی۔ علاقے کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت منہدم عمارتوں کا ملبہ ہٹا کر لاشیں نکالنے کے کاموں میں مصروف ہیں۔ علاقہ میں امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
تیرہ افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
جبکہ کہ کل بدھ کی صبح  دتہ خیل ہی کے علاقہ شگہ میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق میزائل حملے کے بعد مکان میں آگ لگ گئی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مکان میں سے لاشوں کو نکالا اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔
خبر کا کوڈ : 60059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش