0
Saturday 19 Mar 2011 16:38

ریمنڈ کیلئے استثنیٰ کیخلاف پہلی آواز شاہ محمود قریشی کی تھی، منوّر حسن

ریمنڈ کیلئے استثنیٰ کیخلاف پہلی آواز شاہ محمود قریشی کی تھی، منوّر حسن
لاہور:اسلام ٹائمز:سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منوّر حسن کے ساتھ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم، جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر ظفر جمال بلوچ، صدر جمعیت اتحادالعلماء ممتاز عالم دین مولانا عبدالمالک، حافظ سلمان بٹ اور نوید انور بھی موجود تھے۔ سید منوّر حسن نے کہا کہ استثنیٰ کے حوالے سے سب سے پہلی اور توانا آواز شاہ محمود قریشی کی ہی تھی کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں۔ 
شاہ محمود قریشی نے امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی منظم اور عوام کے اندر گہری جڑیں رکھنے والی جماعت ہے۔ ریمنڈ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اس کیس میں بہت سی تشنگی ہے۔ قوم کو سخت مایوسی اور بے چینی ہوئی اور حکمرانوں کے خلاف ان میں شدید اضطراب اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ قوم اس فیصلے پر قطعاً مطمئن نہیں۔ حکومت پر لوگوں کا اعتماد ختم ہو چکا ہے، حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ مشرف دور کے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ مقتولین کے ورثا اب بھی انصاف مانگ رہے ہیں۔ عبادالرحمن کے بھائی کہہ رہے ہیں کہ ان کو انصاف نہیں ملا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا اس کیس کو شفاف طریقے سے حل کیا جا سکتا تھا اگر حکومت عدالت کو لیگل پراسس مکمل کرنے دیتی، اس پر کسی کو اعتراض بھی نہ ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 60441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش