0
Tuesday 22 Mar 2011 11:22

مالاکنڈ کی تمام مساجد اور مدارس میں غیر ملکی امام جماعت و طلباء پر پابندی

مالاکنڈ کی تمام مساجد اور مدارس میں غیر ملکی امام جماعت و طلباء پر پابندی
بٹ خیلہ: اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او مالاکنڈ نے ضلع بھر کی مساجد اور دینی مدارس کے تمام غیر مقامی، غیر ملکی اور خصوصا افغان پیش اماموں، خطیبوں، مدرسین اور طلبا پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ مدرسوں میں اساتذہ اور طلبا کے رھنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ فیصلہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی غرض سے کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او مالاکنڈ نے ضلع بھر کی مساجد اور دینی مدارس کے تمام غیر مقامی، غیر ملکی خصوصا افغان پیش اماموں، خطیبوں، مدرسین اور طلبا پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ مدرسوں میں اساتذہ اور طلباء کے رھنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، یہ فیصلہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی غرض سے کیا گیا ہے۔ ڈی سی او محمد جاوید مروت کیجانب سے تمام مدارس کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور 21 مارچ تک اس پر عمل در آمد کیا گیا ہے۔ مدرسوں کے سربراہوں کو اس سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے پر عمل در آمد یقینی بنائیں اور اپنے مدرسوں کا تمام ریکارڈ، طلبا کی رجسٹریشن وغیرہ مرتب کرکے مقامی انتظامیہ کو پیش کریں۔
خبر کا کوڈ : 60793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش