0
Monday 21 Mar 2011 13:39

سوات،5 شدت پسند فرار کی ناکام کوشش کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں ہلاک

سوات،5 شدت پسند فرار کی ناکام کوشش کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں ہلاک
 مینگورہ:اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے مٹہ میں فرار ہونے کی کوشش کے دوران زیر حراست پانچ شدت پسند مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز گرفتار کئے گئے پانچ شدت پسندوں کو انکے ٹھکانے کی نشاندہی کیلئے لے جارہی تھیں، لیکن راستے میں انھوں نے مزاحمت کی کوشش کی اور انکی نگرانی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک سے اس کا اپنا اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کردی۔ تاہم اسکے دوسرے ساتھیوں نے نہایت پھرتی سے جوابی کارروائی کرکے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس کے دوران پانچوں ملزم مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں شناخت کیلئے علاقے میں رکھ دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 60734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش