0
Wednesday 15 Feb 2017 12:04

پشاور، پولیو سے انکاری والدین کے خلاف کارروائی کا آغاز

پشاور، پولیو سے انکاری والدین کے خلاف کارروائی کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کا پولیو سے انکاری والدین کے خلاف 3 ایم پی او کے تحت کاروائی کا آغاز آج سے ہوگا۔ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے یا ٹیکے نہ لگوانے والے والدین کو گرفتار کیا جائےگا۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ 10 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج آخری دن ہے۔ جن بچوں کے والدین نے آج پولیو سے بچاؤ کے انجکشن یا قطرے بچوں کو نہیں پلائے تو انہیں گرفتار کرلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں پولیو قطروں سے انکاری والدین کے بچوں کی تعداد ساڑھے 8 ہزار سے زیادہ ہے۔ محکمہ صحت، یونیسف، ڈبلیو ایچ او، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکارں پر مشتمل 12 سو ٹیمیں پولیو مہم چلارہی ہیں۔ شاہد محمود نے کہا کہ دیہہ بہادر، یکہ توت، کاکشال، شاہین مسلم ٹاؤن ون، ٹو اور ملحقہ علاقوں میں والدین بچوں کو پولیو ٹیکے اور قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 609663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش