0
Saturday 26 Mar 2011 23:11

پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات میں کھل کر موقف پیش کیا جائے، گیلانی

پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات میں کھل کر موقف پیش کیا جائے، گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سیکریٹری داخلہ قمر زمان چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ پیر کو پاک بھارت سیکریٹری داخلہ کانفرنس میں اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ چوہدری قمر زمان نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دہلی میں ہونے والے پاک بھارت سیکرٹری داخلہ سطح کے مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے وزیراعظم کو مذاکرات کے مجوزہ ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ مذاکرات کے دوران پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت مذاکراتی عمل کی بحالی، کشیدگی اور تناﺅ میں کمی کیلئے پاک بھارت داخلہ سیکریٹری کانفرنس پیر کو دہلی میں ہوں گے۔ 
واضح رہے کہ پاک بھارت سیکرٹری داخلہ مذاکرات میں ممبئی حملوں سمیت تمام امور پر بات چیت کی جائیگی۔ سینئر حکام کے مطابق 28،29 مارچ کو نئی دہلی میں ہونے والے پاک بھارت سیکرٹری داخلہ مذاکرات میں دہشت گردی کے علاوہ قیدیوں کے تبادلے، ویزے کے حصول میں آسانی اور منشیات کے کنٹرول سمیت آٹھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی جائیگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے دورہ بھارت کی تاریخ کا فیصلہ بھی انہی مذاکرات کے دوران کیا جائیگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان کھلے ذہن کے ساتھ شریک ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 61599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش