0
Sunday 27 Mar 2011 01:51

کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔لوئر کرم ایجنسی میں پاراچنار جانے والے مسافر گاڑیوں پر حملوں میں تیرہ افراد کے قتل اور 45 افراد کے اغوا کے خلاف دن بھر پاراچنار میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ طلباء، شہریوں اور واقعے کے متاثرین نے پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر اور ایف سی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شاہراہیں بند کر دیں۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب پاراچنار میں مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس سے حطاب کرتے ہوئے طوری اور بنگش قبائل کے راہنماؤں حاجی یوسف طوری، حاجی شبیر بنگش اور دیگر نے امن معاہدے کے باوجود دہشت گردی کے واقعات روکنے اور مغویوں کی بازیابی اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہونے تک بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔




خبر کا کوڈ : 61616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش