0
Sunday 26 Mar 2017 20:09

پشاور، پولیس موبائل پر حملے میں ملوث 2 افغان ٹارگٹ کلر گرفتار

پشاور، پولیس موبائل پر حملے میں ملوث 2 افغان ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے 10 روز قبل تھانہ تہکال کی پولیس موبائل پر حملہ کرنے میں ملوث 2 افغان دہشتگرد ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ 16 مارچ 2017ء کی شب تھانہ تہکال پولیس موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران رقم آباد کے قریب 3 دہشتگردوں نے موبائل پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل مظہر علی شہید اور ایک کانسٹیبل مسلم خان شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اس دوران پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا، جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تھی۔ گذشتہ روز واقعہ کے بعد فرار ہونے والے 2 ٹارگٹ کلرز حمد خان عرف احمدے اور عبد الرزاق عرف مٹاک پسران حاجی گل فراز ساکنان افغانستان حال آفریدی گڑھی پشاور کو گرفتار کر لیا، جن کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 621763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش