0
Sunday 10 Apr 2011 01:09

راہ خدا میں شہید ہونے والا کبھی نہیں مرتا، خدا اُسے رہتی دنیا تک زندہ رکھتا ہے، علامہ سید حسن ظفر نقوی

راہ خدا میں شہید ہونے والا کبھی نہیں مرتا، خدا اُسے رہتی دنیا تک زندہ رکھتا ہے، علامہ سید حسن ظفر نقوی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ انسان جب شہید ہوتا ہے تو جنت اس کے انتظار میں ہوتی ہے، شہید کی وجہ سے جنت کو چار چاند لگ جاتے ہیں، شہید کی عظمت کو انسان درک نہیں کرسکتا، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں شہید ہوگئے ہیں انہیں مردہ مت کہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  جامع امام الصادق اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی تربیتی و تنظمی کنونشن کے موقع پر منعقد کی گئی شب شہداء سے خطاب کے دوران کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ قوموں پر امتحانات کئی صدیوں تک جاری رہتے ہیں، جو لوگ ثابت قدم رہتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں اور جو لوگ شک کی حالت میں رہتے ہیں وہ ناکام و نہ مراد رہتے ہیں۔ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ قرآن مجید نے واضح بتا دیا ہے کہ مخالف سمت میں کون ہے، اگر مخالف میں ظالم نہیں، ستمگر نہیں، استعمار نہیں تو پھر انسان کو اپنے بارے میں سوچنا چاہیے کہ وہ غلط راستے پر نکل پڑا ہے اور اگر مخالف میں استعمار ہے، ظالم ہے، ستمگر ہے تو پھر انسان پر واجب ہے کہ وہ اس کے سامنے قیام کرے اور ڈٹ جائے۔ انہوں نے کہ کربلا ہمیں یہی درس دیتی ہے کہ ظالم کے مخالف بنو، جناب حضرت علی اکبرؑ نے حضرت امام حسن ؑ سے پوچھا کہ بابا کیا ہم حق پر ہیں تو جواب میں حضرت نے اثبات میں سر ہلایا جس پر جناب علی اکبرؑ نے کہا کہ بابا کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم موت پر جا پڑیں یا موت ہم پر آپڑے، انہوں نے کہا کہ کربلا کا ایک ایک شہید ہمارے لیئے مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 64215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش