0
Monday 11 Apr 2011 21:13

پیپلزپارٹی کی مفاہمت کي پاليسي اصل ميں منافقت کي پاليسي ہے، غيرملکی طاقتيں اتني طاقتور ہيں کہ قاتلوں کو بھی لے جاتی ہيں،چودھری نثار

پیپلزپارٹی کی مفاہمت کي پاليسي اصل ميں منافقت کي پاليسي ہے، غيرملکی طاقتيں اتني طاقتور ہيں کہ قاتلوں کو بھی لے جاتی ہيں،چودھری نثار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مفاہمت کي پاليسي اصل ميں منافقت کي پاليسي ہے۔ غيرملکی طاقتيں اتني طاقتور ہيں کہ قاتلوں کو بھي لے جاتي ہيں۔ قومی اسمبلی میں صدارتی خطاب پر بحث کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ صدر کے خطاب میں ريمنڈ ڈيوس کے معاملے پر ايک لفظ بھي نہيں کہا گيا۔ صدر کا خطاب ناامیدی پر مبنی تھا اور پاکستان کے مسائل کا دور دور تک کوئي ذکر نہيں تھا۔ چودھري نثارعلي نے کہا کہ ايران اور ليبيا اپني عزت نفس کا تحفظ کر سکتے ہيں تو ہم کيوں نہيں کرسکتے، آج افغانستان بھی ملکی خودمختاری کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پيپلزپارٹي کو گھٹنے ٹيکنے کے لئے منتخب نہيں کيا۔ چودھری نثار نے کہا کہ صدر زرداري، ايوان صدر سے کھبي عدليہ پر حملے کرتے ہیں تو کھبي ميڈيا پر۔ آرڈيننس کے ذريعے باون ارب روپے کے ٹيکسز لگا کر پارليمنٹ کا جنازہ نکال ديا گيا۔ اُنہوں نے کہا کہ ميثاق جمہوريت ميں فوج کو اس کے کردار تک محدود رکھنے پر اتفاق ہوا ہے اور مسلم ليگ ن اس پر قائم رہے گي۔
خبر کا کوڈ : 64652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش