0
Sunday 10 Sep 2017 11:03

سرینگر میں راجناتھ سنگھ اور محبوبہ مفتی کی میٹنگ

سرینگر میں راجناتھ سنگھ اور محبوبہ مفتی کی میٹنگ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ  جو کہ مقبوضہ کشمیر کے چار روزہ دورے پر ہیں، نے ریاست کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ہمراہ وزیراعظم ترقیاتی پیکج کی عمل آوری کا یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔ اس سے قبل دونوں لیڈروں نے ایک گھنٹے تک میٹنگ کی۔ سرینگر آتے ہی بھارتی وزیر داخلہ نے محبوبہ مفتی کے ساتھ علیحدہ میٹنگ کی۔ دورانِ میٹنگ دونوں رہنماؤں نے ریاست کی کلہم صورتحال، اتحاد کے ایجنڈا اور ریاست میں وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کشمیر میں سماج کے تمام طبقوں جنہیں ایجنڈا آف الائنس میں باقاعدہ طور تسلیم کیا گیا ہے، تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی ضروریات و مسائل کی اتحادی ایجنڈا میں نشاندہی کی گئی ہے اور اس کی عمل آوری میں سرعت لانے کی از حد ضرورت ہے۔ دونوں نے اتحادی ایجنڈا کی بروقت تکمیل کی ضرورت کو تسلیم کیا جس میں ریاست کو درپیش مسائل کے حل کے لئے واضح نقشہ راہ فراہم کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت مختلف پروجیکٹوں کے لئے رقومات کی باقاعدہ اور بروقت واگذاری کی بھی درخواست کی۔ اس کے بعد اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے ریاست میں پی ایم ڈی پی کے تحت ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا تفصیلی جائیزہ لیا۔ راجناتھ سنگھ نے کشمیر اور بھارتی حکومت کے افسران کو وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کی بروقت عمل آوری کے لئے آپس میں قریبی تال میل قائم کرنے کے لئے کہا۔
خبر کا کوڈ : 667825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش