0
Friday 22 Sep 2017 13:36

پاکستان، بھارت، ایران، امریکہ و دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپس میں اتحاد کرنا چاہیئے، غنویٰ بھٹو

پاکستان، بھارت، ایران، امریکہ و دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپس میں اتحاد کرنا چاہیئے، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لئے مسئلہ بن چکی ہے، پاکستان، بھارت، ایران، امریکہ و دیگر ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے آپس میں اتحاد کرنا چاہیئے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف صرف مدد کرسکتا ہے، شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے خون کے ساتھ انصاف نہیں ہوا جبکہ شہید بینظیر بھٹو کے قتل کے حقائق بھی سامنے نہیں لائے گئے۔ میرپور ماتھیلو میں پی پی شہید بھٹو کے کارکن ارشاد احمد کلوڑ کے روڈ حادثے میں جاں بحق بھائی ظہیر احمد کلوڑ کی برسی میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا مقدمہ خارج کردینا انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا، اسی طرح شہید بینظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے دیر سے چلایا گیا، اس مقدمے میں پولیس افسران اور پرویز مشرف کو سزا سنائی گئی پر اصل حقائق سامنے نہیں لائے گئے، یہ فیصلہ بھی الیکشن قریب ہونے کی وجہ سے سنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی ملک میں عوامی راج چاہتی ہے، مٹی، پانی اور ہوا اللہ پاک کی ہے اور ان پر سب کا برابر حق ہونا چاہیئے، یہاں پر لوگ عوام کی خدمت کے لئے سیاست نہیں کرتے، انکا مقصد صرف اپنی جیب کو بھرنا ہوتا ہے، اس وقت پی پی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے کے برعکس کام کیا جارہا ہے، اب وقت آچکا ہے کہ ایسے عناصر کا مقابلہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 671002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش