0
Saturday 23 Apr 2011 20:48

کوہاٹ ٹنل، ٹول پلازہ کے قریب موٹر کار سے خود کار ہتھیاروں کی بڑی کھیپ برآمد، سمگلر گرفتار

کوہاٹ ٹنل، ٹول پلازہ کے قریب موٹر کار سے خود کار ہتھیاروں کی بڑی کھیپ برآمد، سمگلر گرفتار
کوہاٹ:اسلام ٹائمز۔کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب موٹر کار سے خود کار ہتھیاروں کی بڑی کھیپ برآمد کر کے اسلحہ سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ مبارک زیب خان کے مطابق انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت قبائلی علاقہ درہ آدم خیل سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ لکی مروت اور بعد ازاں اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پر علاقائی حدود کی نسبت سے ڈی ایس پی صد ر سرکل احسان اللہ کی نگرانی اور انڈس ہائی وے پولیس چیک پوسٹ کے انچارج ولی بت خان کی قیادت میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ہفتہ کے روز ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران درہ آدم خیل سے آنیوالی ایک مشکوک موٹر کار نمبر سندھ AKH.865 کو روک کر تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے 3 ایس ایم جی رائفلیں، 4 خود کار ریپیٹرز، 47 عدد مختلف بور کے اسلحہ میگزین اور 1400 عدد تیس بور کے کارتوس برآمد کر کے اسلحہ سمگلر محمد حیات سکنہ سرائے نورنگ لکی مروت کو گرفتار کر لیا اور اسکے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 67362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش