0
Monday 15 Jun 2009 13:32

صیہونی ریاست تسلیم کرلی جائے تو غیر مسلح فلسطین کیلئے تیار ہیں،اسرائیل

صیہونی ریاست تسلیم کرلی جائے تو غیر مسلح فلسطین کیلئے تیار ہیں،اسرائیل
مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کو صیہونی ریاست تسلیم کر لیا جائے تو غیر مسلح فلسطینی ریاست کے لیے تیار ہیں۔ جسے فلسطینی انتظامیہ اور حماس نے افسوس ناک قرار دیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، اگر فلسطینی ایک معاہدے کے تحت غیر مسلح ہو جائیں اور اسرائیل کو تسلیم کر لیں تو اپنی سرحدوں کے ساتھ ایک غیر مسلح فلسطینی ریاست کے حل کو تسلیم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو اسرائیلی حدود کے باہر دوبارہ آباد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے لیے بڑا خطرہ اسلامی شدت پسندی اور جوہری ہتھیار ہیں،اور خطے میں امن کے لیے ایمانداری اور ہمت کی ضرورت ہے۔فلسطینی صدارتی ترجمان کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو امن مذاکرات کو سبوثاژ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے، جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا خطاب نسل پر ستی اور انتہا پسند نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 6747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش