0
Wednesday 27 Apr 2011 20:56

امریکی پٹھو، طالبان و طالبانائزیشن کے نام پر اسلام کو بدنام،پاکستان کو غیرمستحکم اور امریکی قبضہ کی راہ ہموار کر رہے ہیں، تجزیہ نگار

امریکی پٹھو، طالبان و طالبانائزیشن کے نام پر اسلام کو بدنام،پاکستان کو غیرمستحکم اور امریکی قبضہ کی راہ ہموار کر رہے ہیں، تجزیہ نگار
پشاور:اسلام ٹائمز۔ ملک و اسلام دشمن پورے ملک بالخصوص فاٹا اور خیبر پختنخوا میں طالبان اور طالبانائزیشن کے نام پر اسلام کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے علاوہ پاکستان کو غیرمستحکم کر کے عراق و افغانستان کی طرح امریکی قبضے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق استعماری قوتیں بالخصوص امریکہ جب بھی کسی ملک پر قابض ہونا چاہتا ہے تو پہلے اس ملک میں اپنے پٹھو و ایجنٹ بھیج کر اس ملک کے عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھانے کے لیے کھلی ڈھیل دے دیتا ہے، اور پھر نہایت مکاری سے وہاں کے عوام کو اپنے مسلط کردہ پٹھووں  و ایجنٹوں سے چٹھکارا دلانے کے بہانے اس ملک پر قبضہ جما لیتا ہے۔
جس کی واضح مثال افغانستان میں روس کے خلاف اس وقت کے مجاہدین، جو آج طالبان کے نام پر جبکہ عراق میں صدام اور بعث پارٹی کے نام پر امریکی قبضہ جمانا ہے، جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اب بھی امریکہ و سعودی عرب مسلسل عراقی حکومت میں بعث پارٹی کو شامل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ اس لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کو اپنے دوست و دشمن کی پہچان کر کے امریکی بلیک واٹر کے ایجنٹ طالبان کے فتنے کو ختم کرنا ہو گا۔ اس حوالے سے محقق وائین میڈسن کی رپورٹ
 (Black Water + Taliban=Terrorisim in Pakistan) آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 68294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش