0
Tuesday 28 Nov 2017 23:07

ترکی کو پریشان ہونیکی ضرورت نہیں، کردوں کو داعش کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے، پینٹاگون

ترکی کو پریشان ہونیکی ضرورت نہیں، کردوں کو داعش کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے، پینٹاگون
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ شام میں داعش سے نبرد آزما ہونے اور اسے شکست دینے کےلیے کردوں کو اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے جس پر ترکی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی کردوں کو اسلحے کی فراہمی میں رد و بدل کی تجویز ترکی کو ناگوار گزری ہے تاہم کردوں کو اسلحے کی فراہمی مکمل طور پر روکی نہیں جاسکتی۔ اس بیان کے مطابق پینٹاگون کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ ہمارے ایسے تمام فیصلوں کا دار و مدار میدانِ جنگ کی ضروریات پر ہوگا۔ ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے شدت پسندوں کو شکست دینے کےلیے امریکا کی سرکردگی میں کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل ’’سیریئن ڈیموکریٹک فورسز‘‘(شامی جمہوری افواج) کے نام سے اتحاد کام کررہا ہے جسے اسلحے کی فراہمی جاری رکھنا اشد ضروری ہے البتہ ترجمان پینٹاگون نے یہ بھی واضح کیا کہ شامی جمہوری افواج کو جو بھی اسلحہ اور عسکری تربیت فراہم کی جارہی ہے وہ صرف داعش سے نبرد آزما ہونے اور اسے شکست دینے کےلیے ہے جس پر ترکی کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ قبل ازیں ترکی نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شام میں کردوں کو اسلحے کی فراہمی مکمل طور پر روک دے جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یقین دہانی کرائی تھی کہ امریکا کردوں کو اسلحے کی منتقلی فوری طور پر روک دے گا لیکن پینٹاگون کا تازہ بیان اس کے بالکل مختلف ہے۔
خبر کا کوڈ : 686393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش