0
Friday 19 Jun 2009 12:17

اقوام متحدہ نے پاکستان میں عملہ کے لئے سکیورٹی لیول بڑھا دیا

اقوام متحدہ نے پاکستان میں عملہ کے لئے سکیورٹی لیول بڑھا دیا
اسلام آباد:اقوام متحدہ نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کا جائزہ لینے کے بعد اپنے اسٹاف اور دفاتر کے لئے سکیورٹی لیول بڑھاتے ہوئے تمام غیر ملکی عملہ کے اہل خانے کو واپس چلے جانے کی ہدایت کر دی ہے ۔اقوام متحدہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں ریسکیو ون فائیو اور پشاور میں پی سی ہوٹل میں خودکش دھماکوں کے بعد پشاور اور اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ بڑھاتے ہوئے فیز تھری کر دیا گیا تھا ۔ اقوام متحدہ کے سکیورٹی حکام نے مزید جائزہ کے بعد فیز تھری کو پاکستان بھر میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس فیصلہ کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان بھر میں اپنے اسٹاف اور دفاتر کے لئے سکیورٹی لیول بڑھاتے ہوئے عملہ کی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔ اقوام متحدہ کے غیر ملکی عملہ کے اہل خانہ کو واپس جانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اسٹاف خصوصا غیر ملکی عملہ کو کہا گیا ہے کہ انتہائی ضروری سرگرمیوں کے علاوہ باہر نکلنے سے گریز کیا جائے ۔

خبر کا کوڈ : 6913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش