0
Thursday 21 Dec 2017 17:21

جامعہ پشاور، ڈگری پروگراموں کی داخلہ فیسوں میں 5 سے 8 ہزار روپے تک کمی

جامعہ پشاور، ڈگری پروگراموں کی داخلہ فیسوں میں 5 سے 8 ہزار روپے تک کمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، جامعہ نے مختلف ڈگری پروگراموں کی داخلہ فیسوں میں 5 سے 8 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کی روشنی میں جامعہ پشاور کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن 18-2017ء کیلئے ہاسٹل فیس 26 ہزار 200 روپے سے کم کرکے 23 ہزار 800 روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح پی ایچ ڈی، ایم فل اور ایم ایس کی سالانہ فیس 46 ہزار سے کم کرکے 41 ہزار 800 روپے کردی گئی ہے، جبکہ ایم اے جرنلزم کی فیس 32 ہزار 700 سے کم کرکے 29 ہزار 700 ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی اے فی سمسٹر فیس 43 ہزار روپے کی جگہ 39 ہزار روپے مقرر، اس کے علاوہ جامعہ میں سیلف سپورٹ پروگرام کے تحت داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کی داخہ فیسوں میں بھی 8 سے 10 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔ سیلف فنانس سکیم کے تحت فارم ڈی کی داخلہ فیس 1 لاکھ 9 ہزار سے کم کرکے 99 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ جامعہ پشاور کے متحدہ طلبہ محاذ کے عہدیداروں نے فیسوں میں کمی کو اپنی فتح قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی طلبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 691523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش