0
Wednesday 7 Feb 2018 09:25

وفاق کیجانب سے گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کیلئے مزید 4 ارب روپے جاری

وفاق کیجانب سے گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کیلئے مزید 4 ارب روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت اسکردو کی تعمیر و توسیع کیلئے مزید 4 ارب روپے جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جگلوٹ تا اسکردو سڑک کیلئے رواں مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر کل 5 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کر چکے ہیں۔ جس میں سے 4 ارب روپے گذشتہ ہفتے جاری کیا ہے جبکہ اس سے قبل دو اقساط میں 1 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کر چکے ہیں۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں جگلوٹ تا اسکردو سڑک کی توسیعی منصوبہ کیلئے مجموعی طور پر 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا، جس میں سے اس منصوبہ کیلئے درکار اراضی کے حصول کیلئے 1 ارب 50کروڑ روپے مختص کی گئی تھی، جبکہ جگلوٹ سے اسکردو تک 167 کلو میٹر سڑک کی توسیع اور بہتری کے کاموں کیلئے 7 ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔

دستاویز کے مطابق جگلوٹ تا اسکردو سڑک کی توسیع کا کام ایف ڈبلیو او کو سونپ دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف ڈبلیو او نے جگلوٹ سے اسکردو سڑک کے توسیعی منصوبے کی ابتدائی سائیٹ سروے کا عمل مکمل کرلیا ہے جبکہ ورک ڈیزائن کا عمل جاری ہے۔ توسیعی منصوبے میں شامل 73 کروڑ مالیت کے کل 5 پلوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، اب تک ان پلوں پر 46 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ بقایا کام رواں سال جون 2018ء تک مکمل کیا جائے گا۔ توسیعی منصوبہ کے تحت سڑک کی ڈیزائن سپیڈ ہموار مقامات پر 90 کلو میٹر تک کی ہوگی جبکہ ناہموار پہاڑی جگہوں پر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے۔ سڑک کی فارمیشن ہموار مقامات پر چوڑائی 12.3 میٹر ہوگی جبکہ ناہموار اور پہاڑی علاقوں میں 9.1 میٹر ہوگی۔ سڑک کی ٹریول وے کی چوڑائی ہموار مقامات پر 7.3 کلو میٹر ہوگی جبکہ ناہموار اور دشوار گزار مقامات پر 6.1 میٹر ہوگی۔ اسی طرح سڑک کے دونوں اطراف میں 2.5 میٹر شولڈر جگہ بھی چھوڑ دیا جائے گا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جگلوٹ تا اسکردو سڑک کی کل چوڑائی ہموار مقامات پر محض 3.8 تا 4.2 میٹر ہے جبکہ موڑ کے مقامات پر چوڑائی 4.5 میٹر تا 5 میٹر ہے۔
خبر کا کوڈ : 702841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش