0
Monday 9 May 2011 19:11

اوباما کا بیان،امریکہ حقانی نیٹ کے خلاف آپریشن چاہتا ہے، مبصرین

اوباما کا بیان،امریکہ حقانی نیٹ کے خلاف آپریشن چاہتا ہے، مبصرین
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر اوباما اور وائٹ ہاﺅس کی طرف سے یہ بیان کہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا حکومت پاکستان کو علم نہیں تھا۔ امریکی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکی حکام مسلسل کہہ رہے تھے کہ اسامہ بن لادن کی فوجی شہر میں موجودگی حکومت یا اس کے اداروں کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں تھی لیکن اب امریکہ کی طرف سے اعلیٰ ترین سطح پر کہا جا رہا ہے کہ حکومت یا اس کے اداروں کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا البتہ اب امریکی صدر یہ کہہ رہے کہ کوئی ایسا نیٹ ورک موجود ہے جو اسامہ بن لادن کی پاکستان میں معاونت کرتا رہا ہے، اس نیٹ ورک کا سراغ لگانا ضروری ہے، حکومت پاکستان اس نیٹ ورک کا پتہ چلائے۔
خارجہ امور اور پاکستان امریکہ تعلقات کا مطالعہ کرنے والے ماہرین کی یہ رائے ہے کہ دراصل امریکہ اب حقانی نیٹ ورک کے خلاف شمالی وزیرستان میں پاکستان سے آپریشن کرانا چاہتا ہے۔ امریکہ بالواسطہ طور پر حقانی نیٹ ورک کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے، آئندہ دنوں میں پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کرنے کے لئے دباﺅ میں بہت شدت آ جائے گی۔ پاکستانی حکومت اور اداروں پر پاکستان کے اندر بڑھتے ہوئے دباﺅ اور اعلیٰ قیادت کے استعفے دینے کے بڑھتے ہوئے مطالبہ سے امریکہ پریشان ہے۔ اسے خدشہ ہے کہ موجودہ قیادت میں تبدیلی امریکی مفادات کے حق میں نہیں ہو گی اس لئے وہ پاکستان کی رائے عامہ کا حکومت اور عسکری اداروں پر دباﺅ کم کرنے کے لئے بیانات میں تبدیلی لا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 70753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش