0
Wednesday 28 Feb 2018 21:49

کراچی، سفاک ملزمان کلفٹن میں ایک دن کے نومولود بچے کی گلا کٹی ہوئی لاش پھینک کر فرار

کراچی، سفاک ملزمان کلفٹن میں ایک دن کے نومولود بچے کی گلا کٹی ہوئی لاش پھینک کر فرار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کے واقعات میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سفاک ملزمان کلفٹن کے علاقے توحید کمرشل اسٹریٹ نمبر 26 کی کچرا کنڈی میں ایک دن کے نومولود بچے کی گلا کٹی ہوئی لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔ رواں سال اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 19 نومولود بچوں کی لاشیں ملیں، جنہیں سفاک ملزمان نے اپنا گناہ چھپانے کی خاطر دنیا میں آتے ہی ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس کسی بھی ملزم کا سراغ لگا سکی اور نہ ہی کسی کو لاش پھینکتے ہوئے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آج ملنے والی لاش کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ایک دن کے بچے کی ہے، جسے سفاک ملزمان نے تیز دھار آلے کی مدد سے ذبح کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 24 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے چوکنڈی قبرستان سے نومولود بچی کی لاش ملی تھی۔
خبر کا کوڈ : 708196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش