0
Wednesday 11 May 2011 00:32

جنوبی وزیرستان میں باغڑ کے مقام پر امریکی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک، پانچ زخمی

جنوبی وزیرستان میں باغڑ کے مقام پر امریکی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک، پانچ زخمی
جنوبی وزیرستان:اسلام ٹائمز۔جنوبی وزیرستان ایجنسی میں امریکی جاسوس طیاروں سے تین میزائل داغے گئے جسکے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی عمائدین کے ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے گرمائی ہیڈ کوارٹر وانا کے مغرب میں تقریبا تیس کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع تحصیل برمل کے علاقہ باغڑ میں امریکی جاسوس طیاروں سے ایک گاڑی پر تین میزائل داغے گئے جس کی وجہ سے گاڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور گاڑی میں موجود چار افراد موقع پر جاں حق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی پرائیویٹ کلینک میں پہنچا دئیے گئے ہیں، جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اس سلسلے میں جب پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان سے رابطہ قائم کیا گیا تو انھوں نے میزائل حملہ کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیٹیکل نائب تحصیلدار کی سربراہی میں ایک ٹیم علاقہ باغڑ بھیج دیا گیا ہے جو واقعہ کی مفصل رپورٹ تیار کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ جہاں واقعہ ہوا ہے یہ علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب واقعہ ہے۔ جہاں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے صحیح صورتحال کا جلد اندازہ لگانا مشکل ہے۔
خبر کا کوڈ : 71085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش