0
Wednesday 24 Jun 2009 09:56

جنوبی وزیرستان،بیت اللہ محسود کے ٹھکانوں اور کمانڈر کی نماز جنازہ پر ڈرون حملے،100 ہلاک

جنوبی وزیرستان،بیت اللہ محسود کے ٹھکانوں اور کمانڈر کی نماز جنازہ پر ڈرون حملے،100 ہلاک
وانا: جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ محسود کے مضبوط ٹھکانے اور نماز جنازہ پر ڈرون حملے میں 100افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے سوات سے تین دہشت گرد گرفتار کر لیے، باجوڑ میں دہشت گردوں کے حملے میں پانچ فوجی زخمی ہوئے ، فورسز نے چہارمنگ کے مختلف علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مکین کے علاقے میں بیت اللہ محسود کے ٹھکانے پر میزائل حملے کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک شدگان کی نماز جنازہ پر ایک اور امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں 94افراد مارے گئے۔ پہلا میزائل حملہ منگل کی صبح وانا سے 60 کلو میٹر دور مکین اور لدھا کے قریب واقع گاؤں نیج نارائی میں ڈرون نے بیت اللہ محسود کے اہم ٹھکانوں پر کیا، 3 میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے میں شدت پسندوں کا ٹھکانہ اور 2 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے زیر اثر ہے۔ بعد ازاں ہلاک شدگان کی نماز جنازہ پر ایک اور امریکی جاسوس طیاروں نے میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 94ہلاک ہو گئے۔ دوسرا میزائل حملہ خواجہ کلئے میں کیا گیا جہاں چار میزائل فائر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون نے جنگجو کمانڈر خوز ولی کے جنازے پر چار میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 94افراد ہلاک ہوئے۔ انٹیلی جنس حکام کے مطابق میزائل حملے میں بیت اللہ محسود کا اہم ساتھی کمانڈر سنگین خان بھی مارا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں خودکش حملہ آوروں کا ماسٹر مائنڈ قاری حسین بھی ہلاک ہو گیا ۔
خبر کا کوڈ : 7141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش