0
Sunday 22 Apr 2018 23:35

دیامر پولیس کا سرچ آپریشن، لاپتہ شخص کی لاش ورثاء کے حوالے

دیامر پولیس کا سرچ آپریشن، لاپتہ شخص کی لاش ورثاء کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز دیامر کے نواحی گاؤں بابوسر میں شکار پر جاکر لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش میں ایس پی دیامر، رائے محمد اجمل کے خصوصی احکامات پر دیامر پولیس کے ہائی الٹیٹیوڈ عملے نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ان میں ایس آئی محمد مصطفٰی، لائن آفیسر کی قیادت میں ایچ سی ڈی محمد وزیر، احسان اللہ، نور عالم، محمد نور، حفیظ اللہ اور پی آر ٹو ایس دیامر محمد عالم پر مشتمل ٹیم کے علاوہ ریسکیو 1122 کے جوان بھی شریک تھے۔ بابوسر میں شکار پر جاکر لاپتہ ہونے والے شخص نورجہان کی ڈیڈ باڈی کو کٹی نالہ کی پہاڑی سے ریسیکو کرکے ورثاء کے ہمراہ چلاس پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے اس آپریشن میں دیامر پولیس کا ایس ایچ او، تھانہ جل ایس آئی پی عندلیب خان کی قیادت میں پولیس کی ٹیم کے علاوہ تھک کے لوگوں نے بھی بھرپور حصہ لیا ہے۔ بروقت اور فوری طور پر لاش برآمد کرنے پر لواحقین نے مقامی لوگوں، قومی رضاکار فورس، پولیس اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 719824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش