0
Monday 16 May 2011 10:03

بن لادن کی کمپاؤنڈ میں موجودگی کا مکمل یقین نہیں تھا، اسامہ کیخلاف کاروائی اوباما کا جرات مندانہ فیصلہ تھا، رابرٹ گیٹس

بن لادن کی کمپاؤنڈ میں موجودگی کا مکمل یقین نہیں تھا، اسامہ کیخلاف کاروائی اوباما کا جرات مندانہ فیصلہ تھا، رابرٹ گیٹس
بن لادن کی کمپاؤنڈ میں موجودگی کا مکمل یقین نہیں تھا،اسامہ کیخلاف کاروائی اوباما کا جرات مندانہ فیصلہ تھا،رابرٹ گیٹس،

ریلغ،نارتھ کیرولائنا:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد تصاویر جاری نہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تصاویر جاری کی جاتیں تو ان میں رد و بدل کر کے امریکا مخالف جذبات بھڑکائے جاتے۔ شمالی کیرولائنا میں امریکی میرینز سے ملاقات کے موقع پر رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ صدر بارک اوباما نے بن لادن کی تصاویر جاری نہ کرنے کا فیصلہ امریکی فوجیوں اور بیرون ملک رہنے والے امریکیوں، عام شہریوں اور سفارتکاروں کے تحفظ کی خاطر کیا۔ رابرٹ گیٹس نے کہا کہ اگر اسامہ کی تصاویر کا غلط استعمال کیا جاتا تو اس کے نتیجے میں ہونے والے ردعمل سے شدید خطرہ درپیش ہو سکتا تھا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر اوباما کا فیصلہ بالکل درست اور جراتمندانہ ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی کمپاؤنڈ میں موجودگی کا مکمل یقین نہیں تھا، بلکہ انٹیلی جنس معلومات پر تحفظات تھے اور کوئی ثبوت بھی نہیں تھا کہ اسامہ کمپاؤنڈ میں ہے۔
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسامہ کو ہلاک کرنے کی صدر اوبامہ کی کاروائی جرات مندانہ فیصلہ تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے پہلے وہ اسامہ کی وہاں موجودگی کی اطلاع کی درستگی کے حوالے سے فکرمند تھے۔ کیونکہ اسامہ کی موجودگی کے شواہد تھے،تاہم براہ راست ثبوت نہیں تھا۔ انکا کہنا تھا کہ دو ہزار ایک کے بعد اسامہ کے حوالے سے سب سے مستند شہادت ملی، جس کے بعد کاروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 72222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش