0
Monday 9 May 2011 19:57

ایبٹ آباد آپریشن تک یقین نہیں تھا کہ اسامہ کمپاؤنڈ میں تھا، امکانی طور پر یہ بہت بڑا رسک تھا، اوباما

ایبٹ آباد آپریشن تک یقین نہیں تھا کہ اسامہ کمپاؤنڈ میں تھا، امکانی طور پر یہ بہت بڑا رسک تھا، اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن ہونے تک انھیں یقین نہیں تھا کہ اسامہ بن لادن کمپاؤنڈ میں تھا۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ جب ایک ہفتہ پہلے انھوں نے القاعدہ کے لیڈر کو ہلاک کرنے کیلیے کمانڈوز ایکشن کا حکم دیا اس وقت تک پچپن فیصد سے زائد یقین نہیں تھا کہ اسامہ پاکستان میں اس کمپاؤنڈ کے اندر ہو گا اور اس دن کے اختتام پر بھی یہ صورتحال برقرار رہی۔ اوباما نے کہا کہ ان کا مطلب ہے وہ مکمل یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ بن لادن وہاں موجود تھا۔ اگر وہ وہاں نہیں ہوا تو کچھ معنی خیز نتائج کیا ہوں گے۔ امریکی صدر نے انیس سو تیرانوے میں صومالیہ اور انیس سو اسی میں ایران میں ناکام ہیلی کاپٹر مشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے فیصلہ کیا کہ امکانی طور پر یہ بہت بڑا رسک تھا۔ امریکا نائن الیون حملوں کے بعد القاعدہ کے خلاف جنگ میں بے پناہ خون اور خزانہ خرچ کر چکا ہے۔ اس لیے انھوں نے خود سے کہا کہ اگر ایک اچھا موقع ملا ہے جس میں القاعدہ کو مکمل شکست نہیں دی جاسکتی تو اسے شدید نقصان پہنچایا جا سکتا ہے، تاہم یہ خطرناک تھا۔ اس میں سیاسی بھی اور امریکہ کیلئے بھی خطرہ تھا۔

خبر کا کوڈ : 70812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش