0
Saturday 19 May 2018 19:35

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں خاتون زخمی

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں خاتون زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقہ چار خیل لنڈ سید آباد میں مسماۃ انور زادہ زوجہ اسماعیل گھر کے قریب واقع کھیتوں میں گندم کی کٹائی میں مصروف تھی کہ اس دوران کھیتوں کے قریب پہلے سے نصب بارودی مواد زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں انور زادہ زخمی ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مجروحہ کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال میرانشاہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 725847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش