0
Wednesday 18 May 2011 21:35

افغانستان، پولیس کی بس پر خودکش حملہ، 13 پولیس اہلکار ہلاک، 20 زخمی،طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

افغانستان، پولیس کی بس پر خودکش حملہ، 13 پولیس اہلکار ہلاک، 20 زخمی،طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی
جلال آباد:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پولیس کی بس پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کی بس پر حملے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ صوبائی ترجمان عبدالضیاء احمد زئی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہو ئے واقعے میں 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ کار میں موجود خودکش حملہ آور نے پولیس کی ایک چھوٹی بس سے گاڑی ٹکرا دی، فوری طور 13اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ مشرقی افغانستان میں کئے جانے والے خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 72861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش