0
Friday 20 May 2011 14:09

پیپلز پارٹی ایک فرقے کی جماعت نہیں،اس میں ہر رنگ و نسل اور علاقے کے لوگ شامل ہیں، سید مہدی شاہ

پیپلز پارٹی ایک فرقے کی جماعت نہیں،اس میں ہر رنگ و نسل اور علاقے کے لوگ شامل ہیں، سید مہدی شاہ
گلگت بلتستان:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری اگلی منزل قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی ہے اور یہ منزل جلد ہی مل جائیگی، موجودہ حکومت نے بااختیار سیٹ اپ دیا ہے اس سے پہلے سرکاری ملازمین کو اپنے مسائل کے حل کے لئے کانا ڈویژن کے سیکشن آفیسر کے پاس جانا پڑتا تھا لیکن آج یہ سب منتخب حکومت کے ذریعے ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کے عوام کو حقیقی معنوں میں حقوق دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کسی ایک فرقے کی جماعت نہیں ہے اس میں ہر رنگ و نسل اور علاقے کے لوگ شامل ہیں۔ زوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید نے اس ملک میں جمہوریت کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں، ایسی مثال کوئی اور جماعت پیش نہیں کر سکتی ہے۔ بونجی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آج میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے آیا ہوں کیونکہ اس ادارے کے خلاف آج منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ہم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی رہینگے۔ اس موقع پر وزیراعلی نے بونجی کے لئے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کے منصوبے اور ہائی سکول کو انٹر کالج کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 73173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش