0
Friday 20 May 2011 20:22

دھماکہ قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کا بھیانک چہرہ اور ملک و قوم دشمن عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں، بشیر بلور

دھماکہ قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کا بھیانک چہرہ اور ملک و قوم دشمن عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں، بشیر بلور
پشاور:اسلام ٹائمز خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بشیر احمد بلور نے یونیورسٹی ٹاون میں آبدرہ روڈ پر ہونے والے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا انہوں نے ہسپتال میں داخل زخمیوں کی عیادت بھی کی اور انتظامیہ کو انکے علاج معالجہ پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت متاثرین کی مزید ہر ممکن مالی مدد بھی کرے گی۔
دھماکہ کی جگہ کے معائنہ اور زخمیوں کی عیادت کے موقع پر عام لوگوں اور صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کے اس تازہ واقعے کی شدید مذمت کی اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دہشت گرد اسلام کی آڑ میں جمعہ کا مبارک دن اس کام کیلئے مخصوص کر کے دراصل عذاب الہی کو دعوت دے رہے ہیں ایسے واقعات میں کوئی کافر تو مارے نہیں جاتے مگر معصوم بے گناہ شہریوں کا بیدردی سے خون بہا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر ہجوم مقامات پر دھماکے کر کے اور غریب و ستم رسیدہ شہریوں کو بڑی بیدردی سے مار کر اور انکے خاندانوں کو بے آسرا کر کے دہشت گردوں کا بھیانک چہرہ اور ملک و قوم دشمن عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں اور ثابت ہو گیا ہے کہ وہ انسانوں کے لبادے میں چھپے درندے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت اور پولیس و پاک فوج کے تعاون سے دہشت گردوں کا نٹ ورک توڑا جا چکا ہے جس کے بعد اب گنے چنے تخریبی عناصر کا عبرتناک انجام بھی قریب ہے
خبر کا کوڈ : 73222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش