0
Wednesday 20 Jun 2018 21:55

کشمیر میں بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، مشترکہ مزاحمتی قیادت

کشمیر میں بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، مشترکہ مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کشمیر کے عوام کی جانب سے کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی بے تحاشا پامالیوں کی تحقیقات کے لئے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی درخواست کی ہے۔ مزاحمتی قائدین کی درخواست میں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تصویر کشی کی گئی ہے اور ایسی متعدد پامالیوں کا تذکرہ شامل ہے جو اس طرح کے کمیشن کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

درخواست میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے صدر سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس رپورٹ کی روشنی میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کر کے مذکورہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کو یقینی بنائیں۔ درخواست میں انسانی حقوق کونسل کی توجہ تنازعہ کشمیر کے حل میں تاخیر کی طرف دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا عدم حل ہی دراصل کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے بے تحاشہ تکالیف کی اصل وجہ ہے اور کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے ذریعے اپنا مستقبل طے کرنے کا موقعہ فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 732572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش