0
Sunday 29 Jul 2018 23:06

پیپلر پارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئندہ لائحہ عمل تیار

پیپلر پارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئندہ لائحہ عمل تیار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ نواز لیگ سے مذاکرات کے بعد پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرکے الیکشن کے نتائج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال، سیاسی جماعتوں کے انتخابی نتائج پر اعتراضات، تحفظات اور پارلیمان کے بائیکاٹ کے معاملے پر بات چیت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 25 جولائی کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے ہم ان انتخابات کو مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے بھی انتخابات کو بدترین دھاندلی زدہ قرار دیا ہے۔ اس معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں میں بھی یکجہتی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہم دھاندلی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مشترکہ مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں اور انتخابی نتائج پر احتجاج و جدوجہد کے لئے مولانا فضل الرحمٰن سے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے، مذاکرات کا یہ عمل جاری رہے گا اور مشترکہ نکات پر اتفاق کرکے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 741105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش