0
Wednesday 25 May 2011 10:11

حاکم علی زرداری کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِخاک کر دیا گیا

حاکم علی زرداری کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِخاک کر دیا گیا
نوابشاہ:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری کے والد اور سینئر سیاست دان مرحوم رئیس حاکم علی زرداری کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد نواب شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری کے والد رئیس حاکم علی زرداری کی نماز جنازہ آج صبح 5 بجے زرداری ہاوٴس میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعلیٰ سندھ، سید قائم علی شاہ سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ رئیس حاکم علی زرداری کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں ان کی بیگم بلقیس النساء کے پہلو میں کی جائے گی۔ دوسری جانب کنٹرولر امتحانات عامر شفیع کے مطابق حاکم علی زرداری کی وفات کے سوگ میں نواب شاہ میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔









خبر کا کوڈ : 74359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش