0
Friday 27 May 2011 19:26

خواتین مغربی طرز زندگی کی بجائے شہزادی کونین سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل پیرا ہوں، آغا راحت حسین الحسینی

خواتین مغربی طرز زندگی کی بجائے شہزادی کونین سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل پیرا ہوں، آغا راحت حسین الحسینی
گلگت:اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت، آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ دُنیا بھر کی خواتین کے لئے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ بہترین نمونہ حیات ہے، جسکی پیروی کرتے ہوئے دین و دنیا میں فلاح پاسکتی ہیں۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مساویانہ حقوق دیئے ہیں اور معاشرے کی تکمیل میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، تاہم خواتین مغربی زینت و زیبائش کی بجائے شہزادی کونین سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر کامیاب و کامران زندگی گزار سکتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی سے 22 سال گزرنے کے باوجود گلگت بلتستان پر لشکر کشی کرنے والے اور اُن کی پشت پناہی کرنے والے شر پسند عناصر کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، جسکی وجہ سے ملت جعفریہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فرقہ واریت پھیلانے کے لئے 1988ء میں حکومتی سرپرستی میں مسلح لشکر کشی کی گئِ اور درجنوں افراد کو شہید اور کروڑوں روپے مالیت کی املاک کا نقصان کیا گیا، تاہم بار بار کے مطالبات کے باوجود حکومتی سطح پر مجرموں کو گرفتار کرنا تو درکنار اس بدترین واقعے کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کرنے میں بھی مسلسل مجرمانہ خاموشی اختیار کی جا رہی ہے۔ جس سے اس تاثر کو تقویت مل رہی ہے کہ حکومت علاقے میں امن کے قیام میں مخلص نہیں ہے۔ اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس سانحے کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔
خبر کا کوڈ : 74936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش