0
Sunday 22 May 2011 15:43

پاکستانی میڈیا کو پاراچنار میں جاری مظالم نظر نہیں آتے، سید راحت حسین الحسینی

پاکستانی میڈیا کو پاراچنار میں جاری مظالم نظر نہیں آتے، سید راحت حسین الحسینی
گلگت:اسلام ٹائمز۔ خطیب مرکزی جامع امامیہ مسجد علامہ سید راحت حسین الحسینی نے جشن ولادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا یکطرفہ رپورٹنگ کر رہا ہے اُنہیں پاراچنار میں جاری مظالم نظر نہیں آتے ہیں، پاراچنار روڈ کئی سالوں سے بند ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ پر دہشت گردوں کا راج ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کی تعلیم اور موبائل کے غلط استعمال کرنے کی وجہ سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہوا ہے اور بےحس ہوتا جا رہا ہے، جس سے عوام کی غیرت جواب دے گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید کمپیوٹر اور سائنسی تعلیم کو انسانی فائدے کے لئے استعمال کیا جائے اور اسے بربادی کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئمہ معصومین ع نے ہر کھٹن وقت میں ایمان اور پردے کا ساتھ نہیں چھوڑا، حتٰی کہ کربلا میں بھی خواتین باعصمت نے شام کے بازاروں میں حق و صداقت کی ترجمانی کی اور خواتین کو پردے میں رہ کر حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کا سلیقہ سکھایا۔ اُنہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کی تعلیم، موبائل اور انٹرنیٹ یہ سب لوگوں کو جدید علوم سیکھنے کے مواقع مہیا کرتے ہیں جبکہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ عرصے سے خواتین کا جدید حصول تعلیم کا مقصد فوت ہو کر رہ گیا ہے اور خواتین ان جدید سہولیات کے غلط استعمال کی وجہ سے مغربی طرز و ثقافت پر چل رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ والدین اور علماء اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
خبر کا کوڈ : 73631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش