0
Thursday 27 Sep 2018 12:27

ڈی آئی خان، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع کی اکرام اللہ خان گنڈا پور کے گھر آمد

ڈی آئی خان، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع کی اکرام اللہ خان گنڈا پور کے گھر آمد
السلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع سابق صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور شہید کے گھر گئے اور اُن کے بیٹوں سے باپ کی شہادت پر تعزیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اکرام اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اکرام اللہ خان گنڈا پور ایک بہادر، مخلص اور دیانتدار سیاسی رہنما تھے، اُن کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ گنڈا پور خاندان میں شہادتوں کا ایک طویل سلسلہ ہے، اس خاندان نے ملک میں امن کے قیام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ پوری قوم ان قربانیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بعد ازاں سپیکر اسد قیصر اور وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک نے اکرام اللہ گنڈا پور اور اسرار اللہ گنڈا پور کی قبر پر حاضری دی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور 22 جولائی کو صبح کے وقت گھر سے نکلتے ہوئے خودکش بم دھماکے کا نشانہ بنے تھے۔
خبر کا کوڈ : 752488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش