0
Sunday 29 May 2011 15:57

گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، سید مہدی شاہ

گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، سید مہدی شاہ
گلگت: اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ اب ہمیں دوسروں کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے، ہم بااختیار ہیں، حسن سدپارہ کے لئے کسی دوسرے کے پاس جا کر مانگنے کی بجائے میں خود بہت کچھ کر سکتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے انجمن بلتستانیہ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نہ صرف عسکری محاذ پر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے قربانیاں دی ہیں، بلکہ دیگر شعبوں میں بھی کم وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود کارہائے نمایاں سر انجام دے کر ثابت کیا ہے کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ایک ایسے خطے کا وزیر اعلٰی ہوں، جہاں حسن سدپارہ نے دُنیا کے بلند ترین مقام پر قومی پرچم لہرایا، وہیں اسی خطے کے ایک عظیم سپاہی لالک جان نے کارگل کی جنگ میں ملک کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں گلگت بلتستان کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ ہم سب آپس میں ایک ہیں اور اپنے قومی ہیرو کی قدر کرنا جانتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 75409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش