0
Monday 22 Oct 2018 19:36

آئی ایم ایف کے شرائط کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا تو مزاحمت کرینگے، مولانا عبدالغفور حیدری

آئی ایم ایف کے شرائط کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا تو مزاحمت کرینگے، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے شرائط کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا تو سخت مزاحمت کرینگے۔ پاکستان کی معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں۔ اقتدار نا تجربہ کار اور غیر جمہوری قوتوں کو سونپ دی گئی ہیں۔ تجاوزات کے نام پر مدارس کو شہید کرنا مغربی ایجنڈہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پارلیمنٹ لاجز میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری میں چین کے قریب نہ ہو۔ سی پیک کے خالق ہم ہے۔ ہم نے بنیادی طور پہ سی پیک پہ کام کیا اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کیساتھ کئی دفع کی ملاقاتوں کے بعد گذشتہ حکومت نے اس پہ باقاعدہ کام شروع کیا۔ ہم اسکو پاکستان کے مستقبل میں ترقی کا زینہ سمجھتے ہے۔ امریکہ کی کوشش ہے کہ پاکستان معاشی لحاظ سے اپنے پاوں پہ کھڑا نہ ہوسکے، اس لئے ہم حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہے کہ آئی ایم ایف کے شرائط کو جوتی کی نوک پہ رکھتے ہے۔

سی پیک کامیاب ہوگا اور اس میں پہلا حق پسماندہ صوبوں کا ہوگا۔ پاکستان کی معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں۔ انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کو اب سمجھ آگیا کہ باتیں کرنے اور کام کرنے میں بڑا فرق ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں حکومت غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھ میں ہے، جوکہ نہ صرف ناتجربہ کار ہے، بلکہ انہوں نے ماضی میں بھی ملک کے خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ ملکی معیشت کو سود سے پاک اور شریعت اسلامیہ کے مطابق رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت کفایت شعاری اور سادگی کے نام پہ قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتی۔ ملک میں عملاً کوئی وزیراعظم نظر نہیں آتا۔ ہماری خارجہ پالیسی کہاں کھڑی ہے۔ ملک کو سیکولر بننے نہیں دینگے۔ امریکہ اور مغربی ممالک کو خوش کرنے کیلئے حکومت جتن کرنا بند کردیں۔ اگر حکومت نے آئی ایم ایف کے شرائط پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا تو دونوں ایوانوں میں سخت مزاحمت کرینگے اور ملک گیر احتجاج کا آپشن بھی رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 757319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش