0
Thursday 2 Jun 2011 00:29

اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شمالی وزیرستان میں کسی کی ڈکٹیشن پر آپریشن نہیں کیا جائے گا، گیلانی

اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شمالی وزیرستان میں کسی کی ڈکٹیشن پر آپریشن نہیں کیا جائے گا، گیلانی
اسلام ٹائمز:اسلام ٹائمز۔آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریںگے، ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جائےگا،ہم نے پارلیمنٹ کو خود مختار بنایا ہے، لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکہ کو باور کرایا ہے کہ ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں، ان کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، شمالی وزیرستان میں کسی کی ڈکٹیشن پر آپریشن نہیں کیا جائے گا، عسکریت پسند ہتھیار ڈال دیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہم نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کو باوقار بنایا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی وی کے پروگرام ”پرائم منسٹر آن لائن“ میں اظہار خیال کیا ہے۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریںگے، ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جائےگا،ہم نے پارلیمنٹ کو خود مختار بنایا ہے، لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بدھ کی رات پی ٹی وی کے آن لائن پروگرام ”پرائم منسٹر آن لائن“ میں عوام کی طرف سے براہ راست ٹیلی فون کالز کے جواب میں کالرز کے سوالات کے جوات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہوئی ہے، پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی کے ساتھ منتخب ایوان کے وقار میں اضافہ کیا، خود سوالوں کے جواب دیئے، ہم عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن کسی کے کہنے پر نہیں ہو گا۔ امریکا کے ساتھ ڈورن حملوں سمیت مختلف ایشوز پر تحفظات ہیں۔ آن لائن میں‌ گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ پاک امریکا تعلقات میں کچھ غلط فہمیاں ہیں۔ ڈرون حملے نہ کرنے کے لیے امریکا کو قائل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے، 5 سال پورے کریی گے، ڈرون حملے نہیں ہونے چاہئں۔ ڈرون حملے ملکی خودمختاری اور سالمیت کیخلاف ہیں۔ ڈرون حملوں سے شرپسندوں کیخلاف آپریشن متاثر ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں اور ایبٹ آباد آپریشن پر احتجاج کیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اگلی قسط جلد جاری کر دی جائے گی۔ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔ مانتا ہوں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ آئندہ سال ترقیاتی کاموں پر 730 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی این ایس مہران پر حملے کے بعد جائے وقوع کا دورہ کیا۔ نیول بیس حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیول بیس حملہ پر بھی تحقیقاتی کمیشن بنانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نیول بیس پر حملہ پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے، حملے کی تحقیقات جاری ہے۔ نیول چیف نے آزاد تحقیقاتی کمیشن بنانے کی تجویز دی۔ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی پر الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسامہ سے ہمدردی ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کریں گے۔ انتہاپسندی اور دہشت گردی جمہوری حکومت کو ورثے میں ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 76158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش