0
Friday 11 Jan 2019 09:07
پنڈی سے لاپتہ استور کے جوان کی لاش گجر خان سے برآمد

کراچی میں غذر کی خاتون لاپتہ اور ہنزہ کی طالبہ کی خودکشی

کراچی میں غذر کی خاتون لاپتہ اور ہنزہ کی طالبہ کی خودکشی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے باشندوں کے لئے رواں ہفتہ انتہائی تکلیف دہ گزر رہا ہے۔ کراچی کے ایک نجی ہسپتال سے چھ روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ گلگت کے غذر یاسین سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہراساں کرنے کی اطلاع پہلے گھر والوں کو مل چکی تھی۔ تاہم چھ روز قبل جب وہ اپنی ڈیوٹی کے لئے گھر سے نکلی تو پلٹ کر واپس نہ آئی۔ اس افسوسناک واقعے پر خاندان کے افراد نے ایف آئی آر کے لئے درخواست دی تو کراچی پولیس ایف آئی آر کاٹنے کے لئے بھی تیار نہیں تھی۔ آج چھٹے روز جی بی سے تعلق رکھنے والے افراد نے متعلقہ تھانے کے سامنے احتجاج کے بعد پولیس ایف آئی آر پر مجبور ہوگئی۔ دوسری طرف کراچی ہی میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والی کراچی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہنزہ کی طالبہ نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا چراغ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے گل کردیا۔ انکی خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ اسی طرح کی ایک اور افسوسناک خبر راولپنڈی سے آئی ہے، جہاں تین روز قبل راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والے جی بی ضلع استور کھومے کے طالبعلم اعجاز علی کی تشدد زدہ لاش گجر خان سے برآمد ہوئی ہے۔ ان کے قتل کی بھی وجوہات بھی تاحال سامنے نہیں آسکی۔
خبر کا کوڈ : 771403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش