0
Sunday 10 Mar 2019 10:09

بھارت کے باشندے پاکستانی شہریت کے حصول میں سب سے آگے

بھارت کے باشندے پاکستانی شہریت کے حصول میں سب سے آگے
اسلام ٹائمز۔ گزشت 10 برسوں کے دوران پاکستان کی شہریت لینے والے غیرملکیوں میں بھارتی شہری سب سے زیادہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 635 غیرملکیوں کو شہریت دی اور پاکستانی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارت کے شہری ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں بھارت کے 461 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ پاکستان کی شہریت حاصل کرنے والے غیرملکیوں میں 43 باشندوں کے ساتھ افغانستان جبکہ 22 باشندوں کے ساتھ سری لنکا تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ پاکستان کے دوست ملک چین کے صرف 4 باشندوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا، آزربائیجان، کمبوڈیا، عرا ق، اٹلی، میانمار، نیپال، صومالیہ، سنگاپور، ترکی، شام، ازبکستان، کویت، کینیا اور دیگرممالک کے باشندوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی۔
خبر کا کوڈ : 782397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش