0
Monday 11 Mar 2019 21:48

سوشل میڈیا پر ہر 66 سکنڈ میں ایک فلسطین مخالف پوسٹ منتشر

سوشل میڈیا پر ہر 66 سکنڈ میں ایک فلسطین مخالف پوسٹ منتشر
اسلام ٹائمز۔ تحقیقات کے مطابق سوشل میڈیا پر غاصب اسرائیلی ریاست کے مکینوں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف سب سے زیادہ یلغار سال 2018ء میں کی گئی۔
ایک عرب تحقیقی ادارے "عربی تحقیقاتی مرکز برائے سوشل میڈیا" (المركز العربي لتطوير الإعلام الاجتماعي) یا "حملہ" کی تحقیق کے مطابق سال 2018ء میں غاصب اسرائیلی ریاست کے مکینوں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف ہر 66 سیکنڈ میں ایک اسرائیلی پراپیگنڈہ پوسٹ منتشر کی جاتی رہی ہے۔ پراپیگنڈہ پوسٹوں کی یہ تعداد سال 2017ء کی نسبت زیادہ ہے، کیونکہ سال 2017ء میں ہر 71 سیکنڈ میں فلسطینیوں کے خلاف ایک غاصب اسرائیلی پراپیگنڈہ پوسٹ منتشر کی جاتی تھی۔ سپتنک نیوز کے عربی پیج پر منتشر ہونے والی خبر کے مطابق سال 2018ء میں فلسطینیوں کے خلاف 474000 سے زائد غاصب اسرائیلی پراپیگنڈہ پوسٹیں منتشر کی گئیں، جن کی شرح ہر 66 سیکنڈ میں ایک پوسٹ کے برابر ہے۔ ان تحقیقات کے مطابق سال 2018ء میں سب سے زیادہ پوسٹیں "یہودی قومیت کے قانون" کی منظوری کے وقت پوسٹ کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 782741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش