0
Thursday 9 Jul 2009 13:26
سنکیانگ میں جھڑپیں جاری،فسادات میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائیگی: چین

مسلمانوں کے حقوق کے متعلق چینی حکومت فراخدلی کا مظاہرہ کرے: منور حسن

سنکیانگ کے فسادات میں سی آئی اے، موساد اور را ملوث ہیں: جنرل (ر) اسلم بیگ
مسلمانوں کے حقوق کے متعلق چینی حکومت فراخدلی کا مظاہرہ کرے: منور حسن
لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے چین کے مسلم آبادی والے صوبے سنکیانگ میں خونریز فسادات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کیساتھ ان کے مذہبی حقوق کے بارے میں فراخ دلی کا سلوک کیا جائے۔ سید منور حسن نے کہا ہے کہ چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر ارومچی میں تین ہزار مسلمانوں پر اس وقت تشدد کیا گیا جب وہ یغور مسلمانوں اور ہن نسل کے باشندوں کے درمیان تصادم کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ سید منور حسن نے کہا کہ گو یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ تشدد اور سختی سے معاملات بگڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ امریکہ مداخلت کر رہا ہے، اگر یہ صحیح ہے تو چینی حکومت ایسے حالات پیدا کرے کہ امریکہ کو مداخلت کا موقع نہ مل سکے۔
سنکیانگ میں جھڑپیں جاری،فسادات میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائیگی: چین
اورمچی : چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت میں نسلی فسادات کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا جبکہ چین کی صوبائی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ لی ژی نے پریس کانفرنس میں بتایا
کہ ہنگاموں میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور فسادات میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے گی۔ گزشتہ روز ہن نسل کے سینکڑوں لوگوں نے یغور مسلم افراد کی املاک پر حملوں کی کوشش کی جبکہ چین کے صدر جی ایٹ ممالک کے سربراہی اجلاس کے سلسلہ میں اپنا دورہ اٹلی مختصر کر کے وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3 دنوں میں 156 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی صوبے ہونان میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے دھماکہ صوبے کے صدر مقام چنگ شاہ کی سبزی منڈی میں ہوا۔ روسی وزارت خارجہ نے سنکیانگ میں جاری ہنگاموں کو چین کا خالص اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے بیجنگ کیلئے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس سنکیانگ یغور کو چین کا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے۔ بیان میں یغور مسلمانوں کی جانب سے علیحدگی کی تحریکوں،شہریوں پر حملوں اور املاک کو جلائے جانے کی مذمت بھی کی گئی۔
سنکیانگ کے فسادات میں سی آئی اے، موساد اور را ملوث ہیں: جنرل (ر) اسلم بیگ
کراچی: سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑے پر آشوب دور سے گذر رہا ہے، اسلام
آباد میں سی آئی اے کا جو سب سے بڑا کمپلیکس بن رہا ہے وہ سخت تشویش کا باعث ہے ہم اپنے دشمنوں کو خود قدم جمانے کا موقع دے رہے ہیں، چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں ہونے والے حالیہ فسادات سی آئی اے،را، موساد اور ایم آئی6 کی مشترکہ سازش ہے، افغانستان میں ان ایجنسیوں کے قائم تربیتی مراکز میں کئی سالوں سے سنکیانگ میں فساد کرانے کی سازشیں جاری ہیں۔ گذشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں سابق آرمی چیف جنرل(ر) اسلم بیگ نے مزید کہا کہ جب تک افغانستان میں قابض فوج موجود ہے خطہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پاکستان، ایران اور افغانستان کو ملکر ایک اتحاد بنانا چاہئے اور اسی طاقت کے سہارے کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے، بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ، سنکیانگ میں فسادات پر سب چیزیں پاکستان کے لئے خطرناک صورتحال پیدا کرتی ہیں، امریکہ نے آئی ایم ایف کے ذریعے پاکستان پر کنٹرول حاصل کر لیا، ایران پر حملے کی صورت میں اسرائیل کا حشر دنیا دیکھے گی۔ جنرل (ر) اسلم بیگ نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئندہ آنیوالے وقت میں چین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا ہونگے۔ 


خبر کا کوڈ : 7845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش