0
Sunday 19 Jun 2011 21:12

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں، دورانیہ میں کمی کر دی جائیگی، نوید قمر

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں، دورانیہ میں کمی کر دی جائیگی، نوید قمر
حیدرآباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر نے کہا ہے کہ ملک سے آئندہ سال تک لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں، تاہم لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کر دی جائے گی۔ دریائے سندھ کے ملا کاتیار بند کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشیں گزشتہ سال سے کم ہونے کی اطلاعات ہیں اور جولائی تک بندوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر لیا جائیگا۔ لوڈشیڈنگ کے سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ ایک دم لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال تک لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو گی، تاہم اس میں کچھ کمی ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 79876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش