0
Sunday 23 Jun 2019 16:19

بین المذاہب قومی امن کانفرنس نومبر میں لاہور میں کرانے کا فیصلہ

بین المذاہب قومی امن کانفرنس  نومبر میں لاہور میں کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کل مسالک علماء بورڈ اور ڈائسیس آف ریونڈ چرچ کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں  نومبر میں ہونیوالی امن اور بھائی چارہ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے  مشاورت کی گئی۔ بشپ ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس کے بعد کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم اور سینیئر کلرجی ڈائیسس آف ریونڈ پادری عمانوئل کھوکھر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ نومبر میں لاہور میں 2 روزہ قومی امن کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں پہلی بار آرچ بشپ آف امریکہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور پاکستان کی پہلی بین المذاہب لائبریری کا افتتاح کریں گے۔

اس کانفرنس میں گورنر پنجاب، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزیر مذہبی امور اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم کہتے ہیں کہ کانفرنس بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس موقع پر پادری عمانوئل کھوکھر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا کریڈٹ ڈاکٹر آزاد مارشل کو جاتا ہے، ڈاکٹر آزاد مارشل کی دعوت پر آرچ بشپ آف امریکہ پہلی بار پاکستان آ رہے ہیں۔ کل مسالک علماء بورڈ اور ریونڈ ڈائسیس آف چرچ کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ملک بھر سے تمام اہم شخصیات اور مختلف مسالک کےعلماء کرام کو کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 801078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش