0
Sunday 12 Jul 2009 12:42

اسامہ اور القاعدہ کی دیگر قیادت کنڑ میں چھپی ہے،رحمان ملک

اسامہ اور القاعدہ کی دیگر قیادت کنڑ میں چھپی ہے،رحمان ملک
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کی قیادت افغان صوبے کنڑ میں چھپی ہے۔ ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر القاعدہ کی صف اول کی قیادت پاکستان میں موجود ہوتی تو اسے گرفتارکر لیا جاتا۔ پاکستانی سرحدی علاقوں پر ڈرون حملوں میں القاعدہ کی قیادت کو سخت نقصان پہنچانے کے امریکی سی آئی اے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ ڈرون حملے وقت کا ضیاع ہیں اور اس سے القاعدہ کی اعلیٰ قیادت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ پاکستانی حکام کے مطابق گذشتہ دس ماہ کے دوران چالیس سے زائد ڈرون حملوں میں سینکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 8014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش